زرمبادلہ کے ذخائر 29کروڑ ڈالرسے زائد کمی کے بعد 10 ارب 20 کروڑڈالر کی سطح پرآگئے

مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کےذخائر5ارب 15 کروڑ 33 لاکھ ڈالرزجبکہ شیڈولڈ بینکوں کے پاس 5ارب 4کروڑ94لاکھ ڈالرزرہ گئے ہیں

اقتصادی ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کو واجب الادا قرض کی ادائیگی اور تیل کی درآمد پر بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل گھٹ رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 29کروڑ92 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 10 ارب 20 کروڑ 27 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔


اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب 50 کروڑ 19 لاکھ ڈالر سے کم ہوکر 10 ارب 20 کروڑ 27 لاکھ ڈالر رہ گئے، ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 36 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 5ارب 15 کروڑ 33 لاکھ ڈالر رہ گئے۔ دوسری جانب ملک کے شیڈولڈ بینکوں میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں بینکوں کے سرمبادلہ ذخائر 4 ارب 98 کروڑ 8 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر5ارب 4کروڑ94لاکھ ڈالر ہوگئے۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف کو واجب الادا قرض کی ادائیگی اور تیل کی درآمد پر بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل گھٹ رہے ہیں۔
Load Next Story