پاک بحریہ کی کثیرالملکی امن مشقوں کا آغاز

بحری مشقیں دنیا بھر میں امن کا پیغام دیں گی، وائس ایڈمرل

دو فیز میں ہونے والی مشقوں میں بحری قذاقی سمیت سمندروں میں درپیش چیلنجر سے نمٹنے کیلئے تجربات کا تبادلہ بھی ہوگا: فوٹو: فائل

پاک بحریہ کی کثیرالملکی امن مشقوں کا آغاز ہوگیا جس میں 46 ممالک شریک ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک بحریہ کی چھٹی کثیرالملکی بحری مشق 'امن 2019' کا آغازہوگیا، جس میں دنیا بھر سے 45 ممالک اپنے اثاثہ جات اورمندوبین کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔ تقریب میں پاکستان سمیت 46 ممالک کے پرچم لہرائے گئے۔ کثیرالملکی بحری مشق امن 12 فروری تک جاری رہے گی۔

وائس ایڈمرل امجد خان نیازی کا کہنا ہے کہ بحری مشقیں دنیا بھرمیں امن کا پیغام دیں گی۔ دوفیزمیں ہونے والی مشقوں میں بحری قذاقی سمیت سمندروں میں درپیش چیلنجر سے نمٹنے کیلئے تجربات کا تبادلہ بھی ہوگا، یہ مشقیں میری ٹائم تعاون کو مستحکم کرنے، محفوظ میری ٹائم ماحول کو فروغ دینے اوعلاقائی اور عالمی بحری امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کے اہم کردار کو بھی اجاگرکریں گی۔
Load Next Story