سرفراز احمد کی بیٹنگ فارم پر کوئی تشویش نہیں  مکی آرتھر

سرفراز احمد کو کپتان مقرر کرنے کے معاملے میں کسی کے ذہن میں کوئی ابہام نہیں تھا، ہیڈ کوچ

محمد عامر میں مہارت اور بڑے میچ کا ٹمپرامنٹ ہے، ہیڈکوچ

MOSCOW:
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو کپتان مقرر کرنے کے معاملے میں کسی کے ذہن میں کوئی ابہام نہیں تھا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ سرفراز احمد کی اصل زمہ داری وکٹ کیپنگ ہے، انھوں نے گذشتہ چار ماہ میں صرف 8 گیندیں ڈراپ کی ہیں، انہیں خود بھی معلوم ہے کہ بیٹنگ فارم آتی اور جاتی رہتی ہے،وہ کسی بھی نمبر پر اچھا کھیلیں ٹیم کی جیت کا راستہ بنتا ہے، سخت محنت کر رہے ہیں، بیٹ سے بھی عمدہ پرفارم کریں گے، مجھے ان کی فارم پر کوئی تشویش نہیں۔


ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محمد عامر میں مہارت اور بڑے میچ کا ٹمپرامنٹ ہے، پریشر میں بولنگ کرنا پسند کرتے ہیں، سنچورین میں کھیلے جانے والے گزشتہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں اچھی کارکردگی دکھائی، امید ہے کہ آئندہ بھی ان کی کارکردگی ٹیم کے کام آئے گی۔ جنوبی افریقہ میں ناکامیوں سے قطع نظر ایک اہم بات یہ ہے کہ نوجوان کرکٹرز کی کارکردگی میں نکھار آیا، ون ڈے میں بھی کارکردگی بہتر ہوئی، کھلاڑی ورلڈ کپ کے لئے تیار ہیں، میگا ایونٹ کے لئے دستیاب 19 یا 20 کھلاڑیوں کے پول سے ہی حتمی 15 رکنی اسکواڈ کا انتخاب ہوگا۔

مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں سامنے آنے والے نئے چہروں پر بھی غور کریں گے، اگر کسی کی ٹیم میں ضرورت محسوس ہوئی تو انہیں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد انگلینڈ میں میزبان ٹیم کے خلاف میچز کے دوران بھی آزمایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کو کپتان مقرر کرنے کے معاملے میں کسی کے ذہن میں کوئی ابہام نہیں تھا۔
Load Next Story