کوئٹہ میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے والد اور 3 بچے جاں بحق
ماں سمیت 2 بچیوں کی حالت غیر ہونے پر اسپتال منتقل
پشتون آباد میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے والد اور 3 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جان کی بازی ہارنے والوں میں والد اور 3 بچے شامل ہیں جب کہ ماں سمیت 2 بچیوں کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں نے اسپتال منتقل کردیا۔