علیمہ خان سے قانون کے مطابق ریکوری کریں گے چیئرمین ایف بی آر
علیمہ خان بھی عام ٹیکس گزار کی طرح اپیل کا استحقاق رکھتی ہیں،چیئرمین ایف بی آر
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ جرمانے کی بقیہ عدائیگی سے متعلق علیمہ خان سے قوانین کے مطابق ریکوری کریں گے۔
چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان کا کہنا ہے کہ 2کروڑ 94 لاکھ 15ہزار 6سو جرمانے کی کل رقم میں سے علیمہ خان نے 25 فیصد ٹیکس ادائیگی کردی ہےاور قوانین کے مطابق بقیہ ریکوری کریں گے، علیمہ خان کے خلاف بھی قوانین کے مطابق ہی کارروائی کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی فلیٹس؛ علیمہ خان نے آخری تاریخ گزرنے کے 3 روز بعد بھی بقایا ٹیکس ادا نہیں کیا
چیئرمین نے کہا کہ ہمارے ہاں بھارت کی نسبت پیچیدگیاں زیادہ ہیں اور پاکستان میں ٹیکسز کا نظام مزید مربوط آسان بنانے پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں اشیاء کے نقل وحمل پر پابندی عائد نہیں ہے تاہم ہمارے بارڈر سے اسمگلنگ کی شکایات ملتی رہتی ہیں جس کے تدارک کے لیے سنجیدگی سے عمل پیرا ہیں۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ حکومت بلا وجہ ٹیکسز کا بوجھ ڈالنے کے حق میں نہیں ہے اورتمام تر توجہ ٹیکسز کو آسان اور کم سے کم کرنا ہے تاکہ تاجر اور لوگ خوش ہوں، ٹیکس کلچر کے ذریعے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کررہے ہیں اس لیے علیمہ خان بھی عام ٹیکس گزار کی طرح اپیل کا استحقاق رکھتی ہیں۔