اسپیشل میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کے دل کی صحت سے متعلق رپورٹ جاری کردی

نواز شریف کو ایسے اسپتال میں منتقل کیا جائے جہاں دل کے مرض سے متعلقہ تمام سہولیات ایک چھت تلے ملیں، میڈیکل بورڈ

میاں نواز شریف عارضہ قلب میں مبتلا ہیں، اسپیشل میڈیکل رپورٹ، فوٹو: فائل

اسپیشل میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میاں نواز شریف عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اور انہیں 24 گھنٹے عارضہ قلب سے متعلق ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

اسپیشل میڈیکل بورڈ نے رپورٹ مرتب کرتے ہوئے اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ نواز شریف کو ایسے اسپتال میں منتقل کیا جائے جہاں ان کو دل کے مرض سے متعلقہ تمام سہولیات ایک چھت تلے ملیں۔


یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس منظرعام پر آگئیں

رپورٹ کے مطابق نوازشریف کی عمر 69 سال ہے، تھیلسمیا ٹیسٹ میں نواز شریف کے عارضہ قلب کے بارے میں تشخیص ہوئی اور دل سے متعلق بیماری کے بارے میں نوازشریف کے پہلے معالج سے معلومات لی جاسکتی ہے۔

میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا بلڈ پریشر اور شوگر کنٹرول ہے اور انہیں کم نمک اور پروٹین والی خوراک درکار ہے۔
Load Next Story