این جی او کی سابق ملازمہ گولی لگنے سے ہلاک شو روم مالک گرفتار
افشاں اور علی احمد گزشتہ شب ہوٹل سے کھانا لے گئے، بعدازاں کار میں خاتون مردہ پائی گئی
موٹرسائیکل شو روم کے مالک علی احمد پٹھان گزشتہ رات اپنی دوست 25 سالہ افشاں قمبرانی جو کہ ٹنڈوباگو شہر کی رہائشی ہے کے ساتھ رات گئے جیمخانہ بدین کی کینٹین سے کھانا بنوا کر گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے کچھ دیر بعد شوروم مالک بدین تھانے پہنچا اور رپورٹ درج کرائی کہ اس کی بیوی افشاں نے گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی ہے جو زخمی حالت میں اس کی گاڑی میں ہے۔
اس کے علاج کے لیے لیٹر دیا جائے پولیس علی احمد پٹھان کے ساتھ افشاں کو لے کر سول اسپتال پہنچی تو معلوم ہوا کہ افشاں قمبرانی جاں بحق ہوچکی ہے۔ پولیس کی تحقیقات اور ڈاکٹروں کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق افشاں نے خود کو گولی نہیں ماری بلکہ قریب سے اس کے 2 گولیاں ایک سینے میں ایک گولی گردن میں ماری گئی ہے ۔
پولیس نے شو روم مالک علی احمد پٹھان کوافشاں کے قتل کے شک میں گرفتار کرکے لاک اپ کر دیا ہے۔ افشاں قمبرانی کہ بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ بدین کی ایک این جی او میں نوکری کرتی تھی جہاں سے اسے نکال دیا گیا اس کی علی احمد پٹھان سے کافی عرصہ سے معاشقہ چل رہا تھا، پوسٹ مارٹم کے بعد مقتولہ کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔