اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو نوعمر فلسطینی شہید 7 افراد زخمی

اسرائیلی فوجی اب تک کئی صحافیوں اور ڈاکٹروں کو بھی گولی کا نشانہ بناچکے ہیں

اسرائیلی فوجی اب تک کئی صحافیوں اور ڈاکٹروں کو بھی گولی کا نشانہ بناچکے ہیں (فوٹو: فائل)

NEW DELHI:

غزہ میں اسرائیلی حدود کے قریب اسنائپرز کی فائرنگ سے 14 اور 18 سال کے دو نوعمر فلسطینی شہید جب کہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔



فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ میں جمعے کو ہونے والے احتجاج کے دوران اسرائیلی فائرنگ سے دو نوعمر فلسطینی شہید اور 7 زخمی ہوگئے۔


خبر رساں اداروں کے مطابق 14 سالہ حسن شیلابی کو حماس کے مرکزی رہنما اسماعیل ہانیہ کا قریبی رشتے دار بتایا جارہا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے کہ جب غزہ میں عوامی احتجاج مسلسل 46 ویں روز میں داخل ہوچکا ہے۔ مظاہرین اسرائیلی مظالم سے تنگ آ کر ہر روز غزہ اور اسرائیلی حدود کے درمیان احتجاج کرتے ہیں۔ اس کے ردِ عمل میں دور موجود اسرائیلی فوج کے نشانہ باز انہیں نشانہ بناتے ہیں۔


واضح رہے کہ اسرائیلی فوجی اب تک کئی صحافیوں اور ڈاکٹروں کو بھی گولی کا نشانہ بناچکے ہیں۔ جمعے کے روز احتجاج میں شدت آگئی اور لگ بھگ 7 ہزار فلسطینی نوجوانوں نے احتجاجی مظاہروں میں حصہ لیا جو سرحد کے علاوہ غزہ کے کئی مقامات پر جاری رہا۔ آزاد فلسطینی ذرائع کے مطابق آج تین نوجوانوں کو شہید کیا گیا ہے۔

Load Next Story