قتل کیس میں تفتیشی افسر کا عدالت میں پیش ہونے سے انکار
عدالت نے ایم ایل او کو بھی طلب کرلی
پروفیسر زیبا ذکیہ قتل کیس میں مقدمے کے تفتیشی افسر نے عدالت میں پیش ہونے سے انکار کردیا جس پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی کے توسط سے افسر کی تنخواہ روکنے اور شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے، عدالت نے ایم ایل او کو بھی طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی عبید احمد خان کی عدالت میں پروفیسر زیبا ذکیہ کے قتل میں ملوث شبیر عرف سلیم اور اس کی اہلیہ مسماۃ خالدہ کے مقدمے میں وکیل صفائی محمد جیوانی نے عدالت سے شکایت کی کہ تفتیشی افسر انسپکٹر شاہد حسین قریشی دانستہ طور پر گواہی کیلیے عدالت میں پیش نہیں ہورہا ہے اور عدالت نے متعدد بار اسے طلب کیا ہے لیکن مذکورہ پولیس افسر نے عدالت میں پیش ہونے سے انکار کردیا ہے، وکیل صفائی نے پولیس افسر کیخلاف عدالتی کارروائی کرنے کی استدعا کی تھی۔
فاضل عدالت نے وکیل صفائی کی شکایت پر ایس ایس پی کے توسط سے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے افسر کی تنخواہ روکنے اور7 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے، عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ایم ایل او کو بھی طلب کرلیا ہے۔