روہت شرما ٹی20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنزبنانے والے بیٹسمین بن گئے
روہت شرما ٹوئنٹی 20 میں چھکوں کی سنچری مکمل کرنے والے پہلے بھارتی کرکٹر بھی بن گئے۔
روہت شرما ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔
بھارتی بیٹسمین روہت شرما نے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا سنگ میل گزشتہ روز نیوزی لینڈ سے سیریز کے دوسرے میچ میں عبور کیا۔ روہت نے اس مقابلے میں 50 رنز بناکر مختصرفارمیٹ میں ریکارڈ کے حامل مارٹن گپٹل کو پیچھے چھوڑدیا، اس کاوش کے بعد بھارتی بیٹسمین 2288 رنز بناکر سرفہرست ہوگئے جب کہ کیوی اسٹار2272رنز کے ہمراہ اب دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
روہت شرما ٹوئنٹی 20 میں چھکوں کی سنچری مکمل کرنے والے پہلے بھارتی کرکٹر بھی بن گئے، انھوں نے کیویز کیخلاف 29 بالز پر 50 رنز بنانے کیلیے 3 چوکے اور4 چھکے جڑے، اس کے بعد وہ اس فارمیٹ میں 102 سکسرز کے ساتھ بھارتی ریکارڈ میں سرفہرست ہوگئے ہیں۔