رمضان میں اہم ہاکی ایونٹس نہ رکھے جائیں ایف آئی ایچ سے شکیل کی اپیل
روزے رکھنا نہیں چھوڑسکتا، مذہبی فریضے کی ادائیگی پر مطمئن ہوں، پاکستانی اسٹار
پاکستانی ہاکی اسٹارشکیل عباسی نے آئی ایچ ایف سے اپیل کی ہے کہ مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان میں اہم ٹورنامنٹس کے انعقاد سے گریز کیا جائے۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں شکیل عباسی نے کہا کہ ایشیا کپ بھی ایک بڑا ایونٹ اور ماہ رمضان کے فوری بعد منعقد کیا جارہا ہے، اس میں شریک بڑی تعداد مسلم ممالک بشمول پاکستان، ملائیشیا اور بنگلہ دیش کی ہے، جس طرح کرسمس کے موقع پر کھیلوں کے بڑے مقابلوں کا انعقاد نہیں ہوتا، اسی طرح ہاکی کا سالانہ کیلنڈر مرتب کرتے ہوئے رمضان کی اہمیت اور افادیت کو مدنظر رکھنا چاہیے،شکیل عباسی نے کہا کہ یہ میری ذاتی رائے ہے اور میں اس حوالے سے ایف آئی ایچ سے تحریری طورپر بھی گزارش کروں گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے چیف کوچ اختر رسول نے گزشتہ روز شکیل عباسی کو روزہ رکھنے پر قومی کیمپ سے نکال دیا تھا، مینجمنٹ نے کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کو روزہ نہ رکھنے کی ہدایت دی ہے، شکیل کو توقع ہے کہ پی ایچ ایف اس معاملے کاکوئی حل ڈھونڈنے میں کامیاب ہو جائے گی، انھوں نے کہا کہ میں اپنے کیریئر کے گزشتہ 12 برسوں میں تواتر سے روزے رکھ رہا ہوں، غیر ملکی کوچز کے زمانے بھی یہ سلسلہ جاری رہا،میں روزے رکھنا نہیں چھوڑسکتا، اس حوالے سے مجھے کوئی شرمندگی یا افسوس ہرگز نہیں بلکہ میں اپنے مذہبی فریضے کی ادائیگی پر قدرے مطمئن ہوں، ایشیا کپ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ یہ بہت مشکل ایونٹ ہوگا،کوئی بھی ٹیم ٹائٹل اپنے نام کر کے ورلڈکپ میں شرکت کا خواب پورا کرسکتی ہے۔