جامعہ کراچیبورڈبرائے اعلیٰ تعلیم کا پی ایچ ڈی کورس ورک ختم کرنیکاعندیہ
کورس ڈاکٹرعطا الرحمن نے شروع کرایا تھا ، اجلاس کے دوران اس کادفاع نہیں کرسکے
جامعہ کراچی کے بورڈ برائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق نے ایچ ای سی کے سابق چیئرمین پروفیسرڈاکٹرعطا الرحمٰن کی موجودگی میں ان ہی کی جانب سے پی ایچ ڈی میں متعارف کرائے گئے کورس ورک کوشدیدتنقید کانشانہ بناتے ہوئے اسے ختم کرنے کا عندیہ دے دیاہے۔
پی ایچ ڈی میں کورس ورک ڈاکٹرعطا الرحمن کی سربراہی میں ہی ایچ ای سی کی جانب سے لازمی قراردیاگیاتھا ، مزیدبراں جامعہ کراچی نے علمی سرقے کے الزام میں سابق دورمیں معطل کیے گئے پروفیسر ڈاکٹرسعید آرائیں کی پوسٹ پی ایچ ڈی کے سلسلے میں ڈی ایس سی ''ڈاکٹریٹ آف سائنس'' کرنے کی درخواست قبول کرتے ہوئے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی ہے جبکہ علمی سرقے کے الزام میں ہی سابق دورمیں معطل کی گئی پروفیسرنجمہ سلطانہ کی ڈی ایس سی کرنے کے سلسلے میں ان سے باقاعدہ درخواست بھی مانگ لی گئی ہے ان دونوں معاملات پربنائی گئی کمیٹی کاسربراہ بھی ڈاکٹرعطا الرحمن کوبنایاگیاہے مزید براں شعبہ اردوکے معطل لیکچررساجد کی جانب سے پی ایچ ڈی کے سلسلے میں آنے والی درخواست پر بھی ایک کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
جامعہ کراچی کے بورڈ برائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق کا اجلاس جمعرات کو شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹر محمد قیصر کی زیرصدارت منعقدہوا ، اجلاس میں ایم فل میں 54کریڈٹ آورز کے کورس ورک کرائے جانے کے باوجود پی ایچ ڈی میں18 کریڈٹ آورز کے لازمی کورس ورک کو اراکین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اجلاس میں ایچ ای سی کے سابق چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمٰن بھی موجود تھے جو اپنے دورمیں پی ایچ ڈی کے لیے لازمی قراردیے گئے کورس ورک کے اپنے ہی فیصلے کادفاع نہیں کرسکے ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جامعہ کراچی میں ایم فل؍پی ایچ ڈی کی نئی داخلہ پالیسی بنانے، سال میں دوبارداخلے دینے اور رجحان ٹیسٹ این ٹی ایس سے کرائے جانے کے معاملے پرایک علیحدہ خصوصی اجلاس آئندہ ہفتے بلایاجا ئے گا ۔