صومالیہ میں امریکی فضائی حملے میں 15 شدت پسند جنگجو ہلاک
امریکی فضائیہ نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر جنگجوؤں کے ٹھکانے پر حملہ کیا، امریکی کمانڈر
NAIROBI:
صومالیہ میں شدت پسند جماعت الشباب کے ٹھکانوں پر امریکی فضائیہ کے حملے میں 15 جنگجو مارے گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ میں امریکی فضائیہ نے شدت پسند جماعت الشباب کے ٹھکانوں پر حملہ کیا، فضائی حملے میں 15 جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔
امریکی فضائیہ کے کمانڈر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس بنیادوں پر حاصل ہونے والی معلومات کے تحت کی گئی کارروائی میں بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔
صومالیہ کے کئی حصوں پر تاحال الشباب کا قبضہ ہے اور حکومتی فورسز امریکی فوج کی مدد سے قبضہ واگزار کرانے کے لیے کاروائیاں کرتی رہتی ہیں۔
واضح رہے کہ صومالیہ میں الشباب داعش کی زیلی تنظیم کے طور پر متحرک ہے اور حکومتی فورسز کے خلاف برسرپیکار ہے۔ امریکی فضائیہ صومالیہ کی حکومت کی معاونت کے لیے کئی برسوں سے یہاں موجود ہیں۔