اوگرا کیس ایف آئی اے کا خفیہ اکائونٹس ریکارڈ پر لانے سے گریز
توقیر صادق نے رشتے دار کے نام پر بیرون ملک کھاتہ کھولا،27کروڑ کی ترسیل کےشواہد کے باوجود ملزموں کو گرفتار نہیں کیا گیا
سابق چیئرمین اوگرا توقیرصادق کیخلاف 82 ارب روپے کے کرپشن اسکینڈل میں ایف آئی اے تحقیقات کے دوران بیرون ملک خفیہ اکائونٹس اورکروڑوں روپے کی ترسیل کے انکشافات کے باوجود ثبوت ریکارڈپر لایا نہ ملزمان کو شامل تفتیش کیا جبکہ بیرون ملک اکائونٹ کومنجمدکرانے کی بھی سفارش نہیں کی گئی۔
چند روز قبل نیب کی تفتیش میں پول کھل گیا، ذرائع کاکہناہے کہ توقیر صادق نے ایک رشتے دارکے نام پر اپناخفیہ اکائونٹ کھول رکھاہے جس میں ان کی جانب سے11کروڑروپے جمع کرانے کے ثبوت نیب کومل گئے ہیں۔ اکائونٹ منجمدکرانے کیلیے بین الاقوامی قوانین کے مطابق حکومت پاکستان نیب کی سفارش پر یواے ای حکومت کوخط لکھے گی۔
نیب کویواے ای کے متعلقہ بنک کو ٹھوس شواہد پیش کرناہونگے تاکہ یہ رقم پاکستان منتقل کی جاسکے۔ ذرائع نے بتایاکہ 27 کروڑروپے سے زائدرقم کی ترسیل کے ثبوت قبل ازیں ایف آئی اے کی تفتیش میں بھی سامنے آئے مگر اسے مبینہ طورپر نامعلوم وجوہات کی بناپر ریکارڈپرنہ لایا گیا۔ ذرائع کے مطابق توقیرصادق کے 2رشتے داروں کواکائونٹس میں مذکورہ رقم کی ترسیل کے ثبوت ملنے کے بعدبھی ملزمان کوشامل تفتیش نہیں کیا گیا۔