سندھ ہائیکورٹ نے متحدہ کے دعوے پرعمران خان کوطلب کرلیا

13دسمبرکوخودیاوکیل کے توسط سے عدالت میں پیش ہوکرتحریری بیان کی ہدایت

13دسمبرکوخودیاوکیل کے توسط سے عدالت میں پیش ہوکرتحریری بیان کی ہدایت. فوٹو: فائل

WASHINGTON:
متحدہ قومی موومنٹ کے دعوے پرپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 13دسمبر کو عدالت میں طلب کرلیاگیا۔

جمعرات کو سوٹ برانچ سے جاری کیے گئے نوٹس میں عمران خان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ13دسمبر2013کو متعلقہ دستاویزات اوراپنے دفاع میں تحریری بیان سمیت خودیااپنے وکیل کے توسط سے پیش ہوں بصورت دیگردستیاب شواہدکی بنیادپرفیصلہ کردیاجائے گا،متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے اس کے پارلیمانی رہنما ڈاکٹرفاروق ستارنے بیرسٹر فروغ نسیم کے توسط سے ہتک عزت کے الزام میں 5ارب روپے کے ہرجانے اورمعافی مانگنے کے دعوے میں پاکستا ن تحریک انصاف اورعمران خان کوفریق بناتے ہوئے کہاہے کہ18مئی2013کوڈیفنس کے علاقے میں پی ٹی آئی کی رہنمازہرہ شاہد کاقتل ہوگیاتھااوراس وقت عمران خان لاہورکے ایک اسپتال میں زیرعلاج تھے مگرعمران خان نے اطلاع سنتے ہی واقعہ کے30منٹ اندراپنے بیان میں اس قتل کاالزام ایم کیوایم اورالطاف حسین پرعائدکردیا تھا اوراپنے ٹوئٹراکائونٹ کے ذریعے بھی یہی پیغام جاری کیا۔




جبکہ اس وقت تک مقدمہ درج ہواکوئی تفتیش ہوئی اورنہ ہی شواہدسامنے آئے تھے،متحدہ قومی موومنٹ نے قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے اس بیان پرعمران خان کوایک قانونی نوٹس بھی بھیجاتاہم اس کاتاحال جواب موصول نہیں ہوا، دعوے میں کہاگیاہے کہ اب واقعے کامقدمہ بھی درج ہوچکاہے مگر اس میں کسی کو نامزدنہیںکیاگیامحض جھوٹے الزامات عائدکیے جارہے ہیں ،دعویٰ میں کہاگیاہے پی ٹی آئی کے رہنماکے ان بیانات سے متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین کی شہرت کونقصان پہنچااوران کے لاکھوں چاہنے والوں کی دل آزاری ہوئی،دعوے میںکہاگیاکہ پی ٹی آئی کی منحرف رہنمافوزیہ قصوری نے اپنے بیانات میں پارٹی میں جاری اختلافات کا ذکرکیاتھا،دعویٰ کے ساتھ ایک اخبارنویس کے ایک آرٹیکل کاتراشا بھی منسلک کیاگیا ہے جس میں کہا گیاتھاتین تلوارپر پی ٹی آئی کے دھرنے میں فائرنگ ہوئی اور2مسلح افراد گرفتارہوئے جوپی ٹی آئی کے ہی کارکن نکلے،دعویٰ کی سماعت13دسمبر2013کوہوگی۔

Recommended Stories

Load Next Story