غزہ میں ایندھن کا بحران شدت اختیار کرگیا اقوام متحدہ

مصر سے غزہ کوسامان اور اسلحے کی ترسیل کے لیے استعمال ہونیوالی 80فیصد سرنگیں بند

مصر سے غزہ کوسامان اور اسلحے کی ترسیل کے لیے استعمال ہونیوالی 80فیصد سرنگیں بند. فوٹو: وکی پیڈیا

اقوام متحدہ نے کہاہے کہ مصر سے غزہ کی جانب ضروری سامان اور اسلحے کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والی 80 فیصد زیر زمین سرنگیں بند کردی گئی ہیں جس کے بعد غزہ میں ایندھن کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔

مشرق وسطی میں اقوام متحدہ کے مندوب رابرٹ سری نے میڈیا کو بتایا کہ غزہ کی پٹی کو بنیادی ضروریات زندگی اور ایندھن کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ ادھر غزہ اور مصر کے درمیان کے کراسنگز پر سامان کی ترسیل کی شرائط بھی انتہائی سخت کردی گئی ہیں۔




غزہ کی اسرائیل کے ساتھ ملحق سرحد پر سختیوں کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ لاگت بھی اہل غزہ کو بنیادی ضرورت سے محروم کررہی ہے رواں ماہ کی3 تاریخ کو مصری فوج نے صدر مرسی کی منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر اہل غزہ کے لیے سختیوں میں اضافہ کردیا ہے۔
Load Next Story