غزہ میں ایندھن کا بحران شدت اختیار کرگیا اقوام متحدہ
مصر سے غزہ کوسامان اور اسلحے کی ترسیل کے لیے استعمال ہونیوالی 80فیصد سرنگیں بند
اقوام متحدہ نے کہاہے کہ مصر سے غزہ کی جانب ضروری سامان اور اسلحے کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والی 80 فیصد زیر زمین سرنگیں بند کردی گئی ہیں جس کے بعد غزہ میں ایندھن کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔
مشرق وسطی میں اقوام متحدہ کے مندوب رابرٹ سری نے میڈیا کو بتایا کہ غزہ کی پٹی کو بنیادی ضروریات زندگی اور ایندھن کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ ادھر غزہ اور مصر کے درمیان کے کراسنگز پر سامان کی ترسیل کی شرائط بھی انتہائی سخت کردی گئی ہیں۔
غزہ کی اسرائیل کے ساتھ ملحق سرحد پر سختیوں کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ لاگت بھی اہل غزہ کو بنیادی ضرورت سے محروم کررہی ہے رواں ماہ کی3 تاریخ کو مصری فوج نے صدر مرسی کی منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر اہل غزہ کے لیے سختیوں میں اضافہ کردیا ہے۔