آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے اسپیکر کو کام سے روک دیا اسمبلی کا اجلاس مؤخر
منظورکیے گئے استعفے جعلی ہیں،11اراکین کارٹ میں موقف ،افسرشاہد، عبدالماجد، چوہدری ارشد،اخترربانی وزارتوں سے برطرف
چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے اسپیکرقانون سازاسمبلی کوکام کرنے سے روک دیااوراب اجلاس فیصلہ ہونے کے بعد طلب کیا جائیگا۔
جمعرات کو فارورڈبلاک کے11 اراکین نے ہائیکورٹ میںرٹ دائرکی تھی جس میںموقف تھاکہ اسپیکرکی طرف سے منظورہونے والے استعفے جعلی ہیں جس پرچیف جسٹس ہائیکورٹ مصطفیٰ مغل کی سربراہی میںفل کورٹ نے فیصلہ کرتے ہوئے اسپیکرقانون سازاسمبلی کوفوری طور پر کام کرنے سے روک دیا جس پرآج(26 جولائی کو )ہونے والے قانون سازاسمبلی کااجلاس کافیصلہ ملتوی کردیاگیا۔ اجلاس فیصلہ ہونے کے بعدطلب کیا جائے گا۔
پٹیشنرز کی جانب سے سینئروکلا راجا محمدحنیف خان ، صداقت حسین راجا ایڈووکیٹ اورانجم نثارمیرایڈووکیٹ نے پیروی کی جبکہ اسپیکرکی جانب سے مشتاق احمدجنجوعہ ایڈووکیٹ، حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پیش ہوئے۔ ہائی کورٹ نے لارجر بینچ کے فریقین کی سماعت کے بعداسپیکراسمبلی کوآئندہ کسی بھی اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے سمیت آج (جمعے کو) اسمبلی کا اجلاس بلانے سے روک دیا۔ آزاد کشمیر صدارتی سیکریٹریٹ کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیرکے خلاف تحریک عدم اعتمادجمع کرنے کے بعداجلاس بلانیکا آئینی طورپراختیاراسپیکرقانون ساز اسمبلی کوحاصل ہے۔ ادھر وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری عبدالمجید نے وزیراوقاف افسرشاہد، وزیر بحالیات وبہبود آبادی عبدالماجدخان، وزیربرقیات چوہدری ارشد، وزیرزراعت اخترحسین ربانی کو عہدوںسے برطرف کردیا۔