مقامی قرضوں واجبات کا حجم 17537ارب ہوگیااسٹیٹ بینک
جولائی سے ستمبرکے دوران قرضوں میں1121 ارب ،ایک سال میں21 ارب اضافہ ہوا ہے
اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ حکومت کے مقامی قرضوں اور واجبات کا حجم بڑھ کر17537ارب روپے ہوگیا ہے۔
رواں مالی سال میں جولائی سے ستمبر کے دوران مقامی قرضوں اور واجبات میں1 ہزار121 ارب کا اضافہ ہوا۔ حکومت کے مقامی قرض اور واجبات یومیہ 6 ارب روپے بڑھے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کے قرض اور واجبات30 جون 2018 تک 16 ہزار 416 ارب روپے تھے۔ دسمبر 2017 تک قرض اور واجبات کا حجم 15ہزار 437 ارب روپے تھا۔ ایک سال میں حکومت کے قرضوں اور واجبات میں21 سو ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔