حکومت نے عیدالفطرکے بعد یوٹیوب کھولنے کافیصلہ کرلیا
رواں ہفتے بین الوزارتی کمیٹی توہین آمیزمواد ہٹانے کے اقدام کاجائزہ لے گی۔
حکومت نے عیدالفطرکے بعد یوٹیوب کھولنے کافیصلہ کیاہے، ذرائع کے مطابق سول سوسائٹی اورشہریوں کی طرف سے دلچسپی کومدنظر رکھتے ہوئے بین الوزارتی کمیٹی کااجلاس رواں ہفتے میں بلایا جائے گا۔
اجلاس میں سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی، ممبرٹیلی کام، سیکریٹری داخلہ، پی ٹی اے اورحساس اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ اجلاس میں یوٹیوب کھولنے اورتوہین رسالت پرمبنی فلم کوہٹانے کے لیے کیے گئے اقدام کا جائزہ لیاجائے گا۔ ذرائع کا کہناہے کہ حساس ادارے یوٹیوب کے معاملے پراپنی رپورٹس پیش کریںگے۔ پی ٹی اے نے یوٹیوب کھولنے کے لیے مطلوبہ اقدام اس وقت تک کرنے سے معذوری ظاہرکی ہے جب تک پی ٹی اے چیئرمین اوراس کے ممبران کی تعیناتی عمل میںنہیں آجاتی۔
وزیرمملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن نے پی ٹی اے کی معذوری کو مدنظر رکھتے ہوئے 12رکنی ٹیم تشکیل دی جس نے 2200سے زائد (یونیفارم ریسورس لوکیٹرز) یو آر ایلزبلاک کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملک میں کوئی ویب ریگولیٹر نہیں ہے جس کی وجہ سے یوٹیوب کے معاملے پرپیش رفت ہونے میں تاخیرکا سامناہے۔ ایکسپریس کے رابطہ کرنے پر وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن نے کہاکہ حکومت یوٹیوب کوجلد کھولناچاہتی ہے اوراس کے لیے اقدام بھی کیے جارہے ہیں۔ تمام اسٹیک ہولڈرزکو اعتماد میں لے کریوٹیوب کوکھولاجائیگا۔