پی ایس ایل 4 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کامیابی کیلیے پُرامید
بہترین کھلاڑیوں کا ساتھ حاصل ہوگا، سرفرازاحمدکی قیادت پر بھروسہ ہے، ندیم عمر
پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے روح رواں ندیم عمرنے کہا ہے کہ چوتھے ایڈیشن میں کامیابی کے لیے بہت پرامید ہیں۔
نمائندہ ''ایکسپریس'' سے خصوصی گفتگو میں ندیم عمر نے کہا کہ ہماری ٹیم بہت مضبوط اور بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل اورعمدہ کرکٹرز کا پول موجود ہے،اگر ایک،دو کھلاڑی دستیاب نہ بھی ہوسکے تواس سے کوئی فرق نہیں پڑیگا، متبادل کھلاڑی اس خلا کو پُرکرنے کی اہلیت کے حامل ہوں گے۔
ایک اور سوال پرندیم عمر نے کہا کہ پی سی بی نے سرفراز احمد کوعالمی کپ تک کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا احسن فیصلہ کیا،یہ فیصلہ سرفراز کے اعتماد میں مزید اضافہ کرے گا، مجھے قوی امید ہے پاکستان ٹیم سرفراز احمد کی کپتانی میں عالمی کپ 1992 کی تاریخ دہرائے گی، قوم بھی پاکستانی ٹیم کوبھرپور سپورٹ کرے۔
انھوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی جانب سے بھی سرفراز احمد کوبھرپور اعتماد دیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ سرفراز احمد کو اس وقت تک فرنچائزکا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب تک وہ کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔
ایک سوال پر ندیم عمر کا کہنا تھا کہ گزشتہ لیگ مقابلوں میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی کارکردگی سب کے سامنے واضح ہے، ہماری ٹیم آخری وقت تک لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے،پی ایس ایل فورمیں بھی اچھی کرکٹ کھیلیں گے اور فائنل میں رسائی کو ممکن بنائیں گے، ٹیم دنیا بھر اپنے مداحوں کو مایوس نہیں کریگی، کراچی میں بھی کرکٹ کے دیوانوں کوبھرپور تفریح فراہم کریں گے۔
ندیم عمر نے ایک سوال پرکہا کہ ہماری خواہش ہے کہ بلوچستان سے بھی اچھے کرکٹرز نکل کرآئیں اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکا حصہ بنیں، اس ضمن میں ہم بلوچستان میں گراس روٹ پرکام کررہے ہیں، انٹراسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کے ذریعے نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کے ساتھ 60 ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کا پول تشکیل دیدیا گیا ہے، ان کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے فاسٹ بولرز اور ہارڈ ہٹنگ بیٹسمین قومی کرکٹ کے دھارے میں شامل کرنے کی کوشش کریں گے۔