ملک بھر میں منگل سے پھر بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی

شہر قائد میں 2 روز بعد پھر سرد ہوائیں چلنے کی پیش گوئی

شہر قائد میں 2 روز بعد پھر سرد ہوائیں چلنے کی پیش گوئی۔ فوٹو : فائل

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 12 سے 15 فروری تک پھر بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے 12 سے 15 فروری تک مزید بارشوں و برفباری کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کا باعث بننے والی مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل ملک میں داخل ہوگا جس کی وجہ سے کوئٹہ، پشاور، خضدار، قلات ڈویژن، کوہاٹ، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں پرسوں سے تین دن تک بارش کا امکان ہے جب کہ مری اور گلیات میں شدید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کل سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے تاہم شہر قائد میں 2 روز بعد پھر سرد ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جب کہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، سب سے کم درجہ حرارت استور اور کالام میں منفی بارہ، اسکردو، بگروٹ میں منفی گیارہ جبکہ مالم جبہ اور زیارت میں منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Load Next Story