ایم کیو ایم اور تحریک انصاف میں اختلافات بڑھ گئے
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اپنے اراکین اسمبلی کو اسلام آباد جانے سے روک دیا
حکومتی اتحادی جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور تحریک انصاف کے درمیان اختلافات میں اضافہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں میں مناسب نمائندگی نہ ملنے پر اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اپنے اراکین اسمبلی کو اسلام آباد جانے سے روکتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی رکن قائمہ کمیٹی کے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔
ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی نے اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے اور پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے یا علیحدگی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ تحریک انصاف نے ایم کیو ایم کو شماریات کی قائمہ کمیٹی کی پیش کش کی تھی لیکن رابطہ کمیٹی نے اسے لینے سے انکار کردیا ہے۔
ایم کیو ایم کی جانب سے توانائی، داخلہ یا انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی لینے پر اصرار کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے حکومت اور وزیراعظم کو بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔