امریکا کے ساتھ مستقل بنیادوں پر مضبوط تعلقات چاہتے ہیں وزیراعظم نوازشریف

پاکستان افغانستان میں سیاسی مفاہمت اور امن کے قیام کے لئے پر عزم ہے، وزیراعظم نوازشریف

پاکستان افغانستان میں سیاسی مفاہمت اور امن کے قیام کے لئے پر عزم ہے، وزیراعظم نوازشریف فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مستقل بنیادوں پر مضبوط تعلقات چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتے ہیں اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے دورے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں سیاسی مفاہمت اور امن کے قیام کے لئے پر عزم ہے اور سرتاج عزیز کا دورہ افغانستان اسی سلسلے کی کڑی ہے،ملاقات میں اسحاق ڈار سرتاج عزیز اور طارق فاطمی بھی موجود تھے۔


رچرڈ اولسن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری پاکستان کا 2روزہ دورہ کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات اورافغان مسئلے پر بات چیت کی جائے گی۔

 

Recommended Stories

Load Next Story