مسلم لیگن کے لئے صدارتی انتخاب میں میدان خالی نہیں چھوڑیں گےعمران خان
ہمارے امیدوارجسٹس(ر)وجیہہ الدین پر پرکوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا ان کا کردار مثالی ہے، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت صدارتی انتخاب میں اس لئے حصہ لے رہی ہے کیوں کہ ہم مسلم لیگ(ن) کے لئے میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہتے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمارے امیدوارجسٹس(ر)وجیہہ الدین پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا ان کا کردار مثالی ہے، انہوں نے جنرل پرویز مشرف کے دورمیں پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ صرف جسٹس(ر)وجیہہ الدین کے کردار کی بدولت ہی ہم انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
اس موقع پر جسٹس(ر) وجیہہ الدین نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بالکل صحیح اور آئینی فیصلہ دیا ہے کیونکہ صدارتی الیکشن کی تاریخ 7 اگست یا اس سے آگے نہیں بڑھائی جا سکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی الیکشن کے شیڈول کے اعلان میں الیکشن کمیشن کا قصور ہے کیونکہ اس نے صدارتی انتخاب کے لیے بہتر شیڈول مرتب نہیں کیا۔
جسٹس(ر) وجیہہ الدین کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے 11 مئی کے انتخاب کو ضرور تسلیم کیا ہے تاہم اس دوران ہونے والی دھاندلی کو قبول نہیں کیا، ہم اس حوالے سے احتجاج کے ساتھ وائٹ پیپر بھی جاری کریں گے۔