مسلم لیگن نے پیپلزپارٹی کے دورمیں جمہوریت کے منافی کوئی کام نہیں کیا اسحاق ڈار
صدارتی انتخاب میں عوام کے پاس جاکر مہم نہیں چلانی ہوتی، اسحاق ڈار
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے صدارتی انتخاب کا بائیکاٹ کرکے اچھی روایت نہیں ڈالی اور ان کا یہ عمل جمہوری عمل کے منافی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے دیگر اراکین کے ہمراہ کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ صدارتی انتخاب میں عوام کے پاس جاکر مہم نہیں چلانی ہوتی اس لئے وقت کی کمی کو وجہ بنا کر انتخابات کا بائیکاٹ کر کے پیپلز پارٹی نے اچھی روایت قائم نہیں کی، ہم نے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں 5 سال تک جمہوریت کو پھلنے پھولنے دیا لیکن پیپلز پارٹی نے انتخابات کا بائیکاٹ کرکے جمہوریت کے منافی عمل کیا۔
مسلم لیگ (ن) کے وفد میں اسحاق ڈار کے علاوہ صدارتی امیدوار ممنون حسین اور اقبال ظفر جھگڑا بھی شامل ہیں، وفد ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں سے ملاقات کرے گا۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ کی جانب سے صدارتی انتخاب 6 اگست کے بجائے 30 جولائی کو کرانے کے فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے، سپریم کورٹ میں مسلم لیگ(ن) نے صدارتی انتخاب 30 جولائی کو کرانے کی درخواست جمع کرائی تھی۔