حیدرآباد کی تمام ترقیاتی اسکیمیں بروقت مکمل کی جائیں ناریجو
غیر معیاری کام یا سست روی پرٹھیکہ منسوخ یا سیکیورٹی ڈپازٹ ضبط کر لیا جائے گا
لاہور:
ڈویژنل کمشنر حیدرآباد احمد بخش ناریجو نے مون سون کی ممکنہ بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ ٹھیکیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ہیڈکوارٹر میں موجود رہیں اور جتنا جلد ممکن ہو سکے نکاسی آب کی تمام اسکیمیں معیاری کام کے ساتھ مکمل کرنے کو یقینی بنائیں، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔کیمپ آفس میں حیدرآباد ڈیولپمنٹ پیکیج کے تحت جاری مختلف اسکیموں کا جائزہ لینے کیلیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں کہیں بھی غیر معیاری کام ہوا یا سست روی دیکھی گئی توٹھیکہ منسوخ یا سیکیورٹی ڈپازٹ ضبط کر لیا جائیگا۔
ڈویژنل کمشنر نے مزید کہا کہ حکومت ترقیاتی کاموں پر کثیر رقم خرچ کر رہی ہے تاکہ عوام کو سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا ئی جا سکے۔ متعلقہ افسران اور ٹھیکیدار ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی ٹھیکیدار کو کنسلٹنٹ کی جانب سے کام کے معیار کی تصدیق کے بغیر ادائیگی نہیں کی جائے گی۔ ڈویژنل کمشنر نے نکاسی آب کے نالوں کی صفائی اور پمپنگ مشینوں کو درست اور تیار حالت میں رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ بارشیں تمام متعلقہ اداروں کیلیے آزمائش ہوںگی۔
تمام ترقیاتی اسکیمیں بالخصوص آٹو بھان روڈ کے بقیہ کام کو جلد مکمل کیا جائے۔نکاسی آب کے نظام میں کہیں نقائص ہیں تو ان کو قبل از وقت دور کیا جا ئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیولپمنٹ پیکیج کا بنیادی مقصد حیدرآبادکو جدید شہر میں تبدیل کرنا ہے۔ ڈویژنل کمشنر نے اجلاس کو بتایا کہ صرف تعلقہ قاسم آباد میں مجموعی طور پر 250 کلو میٹر تک نکاسی آب کی لائنیں ڈالی گئی ہیں۔ نکاسی آب کی تمام نئی اور پرانی لائینوں کا معائنہ اور صفائی کا کام جاری ہے۔ اجلاس میں شرکاء کی جانب سے سائٹ پر موجود ترقیاتی کاموں میں استعمال ہونے والے سامان کی حفاظت سے متعلق تحفظات کے سلسلے میں ڈویژنل کمشنر نے یقین دلایا کہ وہ ضلعی پولیس انتظامیہ سے بات کریں گے۔