ملتان سلطانز قسمت کی تبدیلی کے خواہاں
ملکیت بدلنے والی ٹیم میں اسٹار آل راؤنڈرز شعیب ملک، شاہد آفریدی اور رسل شامل
ملتان سلطانزملکیت کے ساتھ قسمت کی تبدیلی کے بھی خواہاں ہیں جب کہ پی ایس ایل فورمیں ٹیم کواسٹارآل راؤنڈرز شعیب ملک، شاہد آفریدی اور آندرے رسل کی خدمات حاصل ہوں گی۔
پی ایس ایل کے پہلے دونوں ایونٹس میں 5 ٹیمیں شریک ہوئی تھیں، گزشتہ سال چھٹی ٹیم ملتان سلطانز کی انٹری ہوئی، 5.2 ملین ڈالر سالانہ میں فروخت ہونے والی اس ٹیم کے ڈائریکٹر وسیم اکرم، کپتان شعیب ملک اور کوچ ٹام موڈی تھے۔
ملتان سلطانز نے پہلے ہی میچ میں پشاورزلمی کو ہراکر تہلکہ مچایا، لاہور قلندرز کو بھی زیرکیا، اس کے بعد کارکردگی میں عدم تسلسل کی بنا پر پلے آف مرحلے تک رسائی کا موقع نہیں ملا،گزشتہ سال نومبر میں واجبات کی عدم ادائیگی پر معروف کمپنی اس مہنگی ترین فرنچائز کی ملکیت سے ہاتھ دھو بیٹھی، اس کو وقتی طور پر چھٹی ٹیم کا نام دیکر پی سی بی نے حقوق اپنے پاس محفوظ کر لئے۔
ڈرافٹ کے عمل میں بھی بورڈ کی جانب سے تشکیل دیے جانے والے پینل نے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا، دسمبر میں چھٹی ٹیم کی ملکیت علی ترین نے حاصل کرلی، انھوں نے بعدازاں اس کا نام ملتان سلطانز برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا، ٹام موڈی کی جگہ جوآن بوتھا کوچ کی ذمہ داری سنبھال چکے۔
ٹیم نے شعیب ملک پلاٹینم، جنید خان اور محمد عرفان ڈائمنڈ، محمد عباس اور محمد عرفان خان سلور کیٹگری میں برقرار رکھے تھے، ڈرافٹ میں شاہد آفریدی اور اسٹیون اسمتھ کو پلاٹینم، جوئے ڈینیلی کو ڈائمنڈ، نکولس پوران کو گولڈ، لاری ایوانز کو سلورکیٹیگری میں لیا لیکن بعدازاں انجرڈ اسٹیون سمتھ اور جوئے ڈینلی کا خلا آندرے رسل اور جیمز ونس سے پرکرنا پڑا۔
نکولس پوران انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے ویسٹ انڈین ٹیم میں شامل ہوئے توجانسن چارلس کی خدمات حاصل کرلی گئیں، شعیب ملک، شاہد آفریدی اور آندرے رسل جیسے سٹار آل راؤنڈرز کی موجودگی میں ٹیم کی قوت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔
جیمز ونس میچ ونربیٹسمین ہیں، جنید خان اور محمد عرفان انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی لیگز میں اپنی افادیت ثابت کرچکے، ان کو محمد عباس کا ساتھ بھی میسرہوگا، ایک ایڈیشن بعد ہی مالک تبدیل ہونے کے بعد ملتان سلطانز قسمت بدلتے ہوئے اس بار ٹائٹل پر قبضہ جمانے کا عزم لیے میدان میں اتریں گے۔
ملتان سلطانز کا اسکواڈ
شعیب ملک (کپتان)، شاہد آفریدی، آندرے رسل، جیمز ونس، لاری ایوانز، جانسن چارلس، ڈینیئل کرسٹیان، گرین کرس، جنید خان، محمد عرفان، محمد عباس، سعود شکیل، محمد عرفان خان، عمر صدیق، علی شفیق، شکیل انصر، حماد اعظم، محمد الیاس، نعمان علی۔