متحدہ کی جدوجہد جاگیردارانہ نظام کیخلاف ہے زونل کمیٹی
قائد تحریک الطاف حسین ملک میں 98 فیصد مظلوم عوام کی حکمرانی چاہتے ہیں
KARACHI:
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے اراکین زونل کمیٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی جدوجہد کسی قوم، مذہب، مسلک اور زبان بولنے والے کے نہیں بلکہ اس ملک میںرائج فرسودہ جاگیردارنہ نظام کے خلاف ہے۔ قائد تحریک الطاف حسین ملک پر 98 فیصد مظلوم عوام کی حکمرانی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام شہر ا ور دیہات مسائل کا شکار ہیں اور ان مسائل کی اصل وجہ جاگیردارانہ نظام ہے جس کے سبب امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم عوام کے بنیادی حقوق کی جدوجہد میں مصروف عمل ہے۔