بھارتی گلوکار وریندر سنگھ میوزک البم ریلیز کرنے کیلیے پاکستان پہنچ گئے
پاکستان اور اس کے باسیوں کی مہمان نوازی بہت لاجواب ہے،بھارتی گلوکار
بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے گلوکار وریندر سنگھ، قتالہ اسٹیج اداکارہ میگھا کی دعوت پر پاکستان پہنچ گئے۔
بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے گلوکار وریندر سنگھ، قتالہ اسٹیج اداکارہ میگھا کی دعوت پر پاکستان میں اپنے پہلے میوزک البم کی لانچ کیلئے بینڈ کے ہمراہ واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گئے۔ جہاں واہگہ بارڈر پر بھارتی گلوکار کا استقبال میگھا کی فیملی نے کیا۔
میگھا کی رہائشگاہ پر منعقدہ استقبالیے کے موقع پر وریندر سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور اس کے باسیوں کی مہمان نوازی بہت لاجواب ہے۔ مجھے پہلے کی طرح اس بار بھی بہت پیار ملا ہے۔ بارڈر سے نکلتے ہی چاہتوں کا جو سلسلہ شروع ہوا وہ جاری ہے۔ جہاں تک بات میگھا کی ہے تو پہلے ہی ان کا بہت بڑا پرستار ہوں اور ان کے ساتھ کام کرکے مجھے بہت کچھ جاننے کا موقع ملا۔ وہ جتنی بڑی فنکارہ ہیں اتنی ہی اچھی انسان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں آج ہمارے البم کا لانچنگ شو ہے اور مجھے اُمید ہے کہ ہمارا یہ پراجیکٹ جس طرح بھارت میں پسند کیا گیا ہے اسی طرح پاکستان میں بھی اس کو زبردست رسپانس ملے گا۔
دوسری جانب اداکارہ میگھا نے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں اور ہم اپنے مہمانوں کی خاطر تواضع میں کوئی کمی نہیں رکھتے، جہاں تک بات اس پروجیکٹ کی ہے تو ہم نے بڑی محنت کے ساتھ اس کو مکمل کیا ہے اور مجھے اُمید ہے کہ لانچنگ شو بھی کامیاب رہے گا۔
واضح رہے کہ اداکارہ میگھا نے تھیٹر کو خیر باد کہہ کر میوزک کے شعبے میں قدم رکھا تو ان کے پہلے ہی پروجیکٹ میں بھارتی پنجاب کے گلوکار وریندر سنگھ نے ساتھ دیا۔ گیتوں کی ریکارڈنگ اور ویڈیو لاہور میں تیار ہوئیں جبکہ اس کی لانچنگ کیلئے حکومت پنجاب کی بھرپور سپورٹ شامل ہے