ایل این جی ریٹرومنصوبے کاعمل جاری نہیں رکھا جاسکتا ٹرانسپیرنسی

صرف ایک کمپنی کواہل قراردیا،پیپرارولزپرعملدرآمدکیلیے ٹینڈردوبارہ طلب کیے جائیں

صرف ایک کمپنی کواہل قراردیا، پیپرا رولز پرعملدرآمد کیلیے ٹینڈردوبارہ طلب کیے جائیں فوٹو: فائل

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے ایل این جی ریٹروپروجیکٹ کے ٹینڈرمیں مشیران کی جانب سے صرف ایک بولی دہندہ کوفنی حوالے سے اہل قراردینے پرایس ایس جی سی ایل کے ایم ڈی زوہیرصدیقی کومراسلہ بھیجا ہے ۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے ایڈوائرزسیدعادل گیلانی نے کہا کہ چونکہ مشیران کی جانب سے صرف ایک بولی دہندہ کوفنی حوالے سے اہل قراردیاگیاہے اور اس کی پیش کی گئی قیمت کاموازنہ نہیں کیاجاسکتا، پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے ضوابط کے مطابق خریداری کایہ عمل مزیدجاری نہیں رکھا جاسکتا کیونکہ موجودہ مالی سال کے دوران اس طرح کی خریداری کے حوالے سے قیمتیں بھی دستیاب نہیں ہیں۔ٹرانسپیرنسی نے کہا کہ چونکہ ایل این جی درآمدکامعاملہ کسی نہ کسی وجہ سے2005 سے تاخیرکاشکارہے۔




اس لیے تجویز ہے کہ پیپرارولز پرعملدرآمد کیلیے ایس ایس جی سی دوبارہ پانچ ایل این جی ٹرمینل لائسنس ہولڈرز ، تمام فریقین اورجوائنٹ وینچرز سے ٹینڈرطلب کرے،15 روزکایہ ٹینڈرنوٹس پیر29 جولائی 2013کو جاری کیاجاسکتاہے جس میں کم سے کم بولی دہندہ کی پیشکش کوقبول کیاجانا چاہیے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کہا کہ ان پیشکشوں کو13اگست کوکھولاجاناچاہیے، بولی کاجائزہ لینے کا عمل بیس اگست تک مکمل کرکے ایس ایس جی سی ایل اورپیپرا ویب سائٹ پرجاری کیا جائے جبکہ کامیاب بولی دہندہ کو کنٹریکٹ رواں سال 5 ستمبرتک دے دیناچاہیے۔

Recommended Stories

Load Next Story