رمضان کرکٹ حبیب بینک نے فاتح ٹرافی اپنے نام کرلی
پی آئی اے کے انور علی نے آخری گیند پر چھکا لگا کرٹائی مقابلہ سپر اوور تک پہنچایا، عمران فرحت کی شاندار بیٹنگ نے۔۔۔
حبیب بینک نے پہلے پی سی بی رمضان کپ ٹی ٹوئنٹی نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹرافی اپنے نام کر لی۔
ٹائی ہونے والے سنسنی خیز فائنل کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا،پی آئی اے کے انور علی نے آخری گیند پر چھکا لگا کر مقابلہ اس مرحلے تک پہنچایا،65 رنز کی اننگ کھیلنے والے پلیئر آف دی میچ عمران فرحت کی شاندار بیٹنگ نے حریف کی بلند پرواز کا سلسلہ روک دیا، انھوں نے سپر اوور میں 8 رنز کے تعاقب میں 3 گیندوں پر 10 رنز جڑ کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان نے وننگ ٹرافی اور 20 لاکھ روپے کا انعام وصول کیا،ٹورنامنٹ کے بہترین آل راؤنڈر قرار پانے والے سابق ٹیسٹ کپتان شعیب ملک نے رنر اپ ٹرافی اور 10 لاکھ روپے وصول کیے،تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں گزشتہ شب فائنل میں حبیب بینک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،پوری ٹیم 158 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، پہلی وکٹ 30 رنز پر گری جب شان مسعود(6) شعیب ملک کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز کو کیچ دے بیٹھے۔
بعد ازاں شعیب نے11ویں اوور میں دوسرے اوپنر اسد بیگ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا،اس وقت تک اسکور88 تک پہنچ چکاتھا، اسد نے 25 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے4 چوکوں کی مدد سے28 کا حصہ ڈالا، تیزی سے بڑھتے ہوئے اسکور میں 15 ویں اوور کی تیسری گیند کے بعد ٹہراؤ آگیا،دلفریب انداز میں جارحانہ اسٹروکس کھیلنے والے عمران فرحت 126 کے مجموعے پرانور علی کی گیند پرغلام محمد کو کیچ دے بیٹھے، انھوں نے 3 بلندو بالا چھکوں اور7چوکوں کی مدد سے 36 گیندوں پر قیمتی 65 رنز بنائے، اسکور میں 3 رنز کے اضافہ سے ٹیم کو چوتھا نقصان اٹھانا پڑا،16 ویں اوور کی پہلی گیند پرغلام محمد نے یونس خان کی وکٹ اڑا دی، سابق ٹیسٹ کپتان نے18 گیندوں پر 20 رنز بنائے، نئے بیٹسمین ہمایوں فرحت اپنے بھائی عمران کے نقش قدم پر نہ چل سکے اورپہلی ہی گیند پر آغا صابر کو کیچ تھما دیا، 129 پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد آخری 5 کھلاڑیوں نے محض 29 رنز کا اضافہ کیا،کامران حسین(6)،حسن رضا(4)، فہد مسعود(2)، عبدالامیر(صفر) کے پویلین لوٹنے کے بعد آخری گیند پر احسان عادل 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،سرمد انور ایک رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔
سلمان سعید نے29 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں، غلام محمد اورشعیب ملک نے2،2 جبکہ اعزاز چیمہ اور انورعلی نے1،1پلیئرکو ٹھکانے لگایا، مشکل ہدف کے تعاقب میں ایک رن پر پی آئی اے کو پہلا دھچکا لگا، ویسٹ انڈیز کا سفر ذہن پر طاری کیے ہوئے شعیب ملک نے پہلی ہی گیند پرہمایوں فرحت کو کیچ تھما دیا، وکٹ فہد مسعود کے حصے میں آئی،34 رنز پر دوسری وکٹ بھی گرگئی، آغا صابر(15) نے احسان عادل کی گیند پر عمران فرحت کو کیچ دے دیا،اسکور میں اضافے کے بغیر فہد اقبال بھی آؤٹ ہوگئے،انھوں نے ایک چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 15 رنز اسکور کیے، فہد مسعود کی گیند پر کیچ سرمد انور کے ہاتھوں میں آیا، 82 کے مجموعے پر عبدالامیر نے شہر یار غنی (23) کو بھی نشانہ بنا دیا،کیچ عمران فرحت نے تھاما،بعد ازاں فیصل اقبال نے ذمہ داری سے کھیلنا شروع کیا مگر وہ بھی 128 کے مجموعی اسکور پر عبدالامیر کا شکار بن گئے، 40 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے42 رنز بنانے والے بیٹسمین کا کیچ ہمایوں فرحت نے لیا۔
137 رنز پرچھٹی وکٹ گری جب 19 ویں اوور کی تیسری گیند پرسرفراز احمد بھی پویلین لوٹ گئے، ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 15 گیندوں پر جارحانہ 30 رنز کی اننگز کھیلنے والے سرفراز کو فہد مسعود نے رن آؤٹ کیا،آخری اوور میں پی آئی اے کو کامیابی کے لیے 15 رنز درکار اور 3 وکٹیں باقی تھیں،پہلی گیند پر انور علی کے شاٹ پر دوسرا رن لینے کی کوشش میں سلمان سعید(صفر) رن آؤٹ ہوگئے، اگلی دونوں بالز پر اعزاز چیمہ نے اور انور علی نے سنگلز لیے، چوتھی گیند پر چیمہ نے چوکا رسید کرنے کے بعد اگلی پر ایک رن بنا لیا، آخری بال پرپی آئی اے کی کامیابی کا امکان ختم ہوگیا جسے7 رنز درکار تھے، مگر انور علی نے زور دار چھکا لگا کرمیچ ٹائی اور شائقین کو حیران کر دیا،فہد مسعود اور عبدالامیر نے 2،2 وکٹیں لیں جبکہ ایک وکٹ احسان عادل کے نام رہی۔
سپر اوور میں ایئرلائنز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 رنز بنا سکی، پہلی گیند پر چوکے کے بعد دوسری پر سنگل بنا، تیسری پر شعیب ملک نے عمران فرحت کو کیچ تھما دیا ، چوتھی پر 2 رنز بنے مگر بعد میں شہر یار غنی رن آؤٹ ہوگئے، کامیابی کے لیے 8 رنز کے حصول میں حبیب بینک کو خاص دقت نہیں ہوئی، پہلی گیند پر عمران فرحت نے 2 رنز بنانے کے بعد اگلی دونوں بالز پرچوکے لگا کر ٹیم کو فتح دلادی۔ تقریب تقسیم انعامات میں پی سی بی کے ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد، ڈائریکٹر ڈومیسٹک ذاکر خان اور کمشنر کراچی شعیب صدیقی سمیت دیگر افراد موجود تھے، محمد یاسین ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین قرار پائے جبکہ سلمان سعید نے بیسٹ بولر کا اعزاز حاصل کیا ۔