گوجرانوالہ ٹرین حادثہ ڈرائیورراولپنڈی سے گرفتار

بظاہریہ حادثہ ڈرائیورکی غلطی کانتیجہ ہے مگریہ حقیقت انکوائری کے بعدہی سامنے آئے گی۔

بظاہریہ حادثہ ڈرائیورکی غلطی کانتیجہ ہے مگریہ حقیقت انکوائری کے بعدہی سامنے آئے گی۔ فوٹو: فائل

گوجرانوالہ ٹرین حادثے کے ڈرائیورکوریلوے پولیس نے گرفتارکرلیا ہے ۔

جبکہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے راولپنڈی ڈویژن سیدمنورشاہ نے اس واقعے کاسخت نوٹس لیتے ہوئے تمام ریل ڈرائیوروں کیلیے ازسرنوتربیتی کورس کرانے کی ہدایات جاری کردی ہیں اورگاڑی روانہ ہونے سے قبل ہرڈرائیورکو خصوصی تربیتی ہدایات جاری کرنے کابھی حکم دیاہے۔


ایکسپریس کے رابطہ کرنے پرڈویژنل سپرنٹنڈنٹ منور شاہ نے ان فیصلوں کی تصدیق کی ہے جبکہ ڈرائیورکی گرفتاری سے انکارکرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ ڈرائیورکوگرفتارنہیں کیابلکہ پولیس اسے لاہور انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کیلیے ساتھ لے گئی ہے، بظاہریہ حادثہ ڈرائیورکی غلطی کانتیجہ ہے مگریہ حقیقت انکوائری کے بعدہی سامنے آئے گی۔ آن لائن کے مطابق گوجرانوالہ حادثے کے نتیجے میں ٹریک سے اترنے والے انجن کو ٹریک سے ہٹا کر ٹریک کو بحال کردیا گیا۔

مٹی میں پھنسے ہوئے انجن اور بوگیوں کو نکال کر مرمت کیلیے ورکشاپ پہنچا دیا گیا ۔ ٹرین ڈرائیور اور ہیلپر کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹرین کے پٹری سے اترنے کے واقعے میں 2 ا فراد جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے تھے۔

 

Recommended Stories

Load Next Story