واضح شکست نظرآنے پر پیپلزپارٹی نے بائیکاٹ کیا پرویز رشید
ن لیگ کا امیدوار صدارتی انتخاب جیت جائے گا کیونکہ پارٹی کو پارلیمنٹ میں واضح اکثریت حاصل ہے, پرویز رشید
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرپرویزرشید نے پیپلزپارٹی کی جانب سے صدارتی الیکشن کے بائیکاٹ پرتنقیدکرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کوصدارتی الیکشن میں واضع شکست نظرآرہی ہے ۔
جس کے بعد صدارتی انتخابات سے راہ فرار اختیارکی ہے اور یہ جمہوری عمل کی خلاف ورزی ہے اور ان کے طرزعمل سے غیرجمہوری قوتوں کی سوچ کو تقویت ملے گی۔وہ جمعے کو میڈیا سے گفتگوکررہے تھے۔ایک ٹی وی انٹرویو میں وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید نے صدارتی انتخاب میں ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کرنے پر متحدہ قومی موومنٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جمعیت علمائے اسلام،نیشنل پارٹی اورنیشنل پیپلزپارٹی سمیت متعدد دوسری سیاسی جماعتیں بھی ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کررہی ہیں، انھوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ن لیگ کا امیدوار صدارتی انتخاب جیت جائے گا کیونکہ پارٹی کو پارلیمنٹ میں واضح اکثریت حاصل ہے ممنون حسین مضبوط صدارتی امیدوارہیں ،امن وامان کے لیے سندھ حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی یہ کہتے نہیں تھکتی کہ وہ جمہوری جماعت ہے اور جمہوریت پریقین رکھتی ہے لیکن صدارتی الیکشن میں جمہوری عمل سے انکاری ہورہی ہے۔ایک سوال پروفاقی وزیر نے کہا کہ سرتاج عزیز کونامزد نہیں کیاگیا تھا کیونکہ وہ خارجہ امور میں اہم کردار ادا کررہے ہیںن لیگ نے طعنوں کے باوجود پیپلزپارٹی کواپنی مدت پوری کرنے کاموقع دیالیکن پیپلزپارٹی کی حکومت اپنی بدعنوانی کی وجہ سے الیکشن میں ناکام ہوگئی ۔ن لیگ جمہوریت کی مضبوطی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے تعاون کرے گی ن لیگ کی حکومت عدم اعتمادکی تحریکوں کی روایت کوختم کرے گی ،کسی صوبے میں مداخلت نہیں کریگی اورنہ ہی گورنرراج کی روایت دہرائے گی۔