گوادرمیں کوسٹ گارڈ کی چیک پوسٹ پر حملہ 10 اہلکار جاں بحق 4 زخمی
حملہرات کیا گیا تاہم علاقے میں رابطے کا موثر نظام نہ ہونے کے باعث واقعے کی اطلاع کئی گھنٹوں بعد ملی ۔
SWAT:
سن سر میں واقع کوسٹ گارڈ کی چیک پو سٹ پر نامعلوم افراد کے حملے کے نتیجے میں 10 اہلکارجاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع گوادر میں پاک ایران سرحد کے قریب سن سر میں واقع کوسٹ گارڈ کی کلچلی چیک بوسٹ پر 10 سےز ائد افراد نے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ پر موجود 14 میں سے 10 اہلکار جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے، سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات کیا گیا تاہم علاقے میں رابطے کا موثر نظام نہ ہونے کے باعث واقعے کی اطلاع کئی گھنٹوں بعد ملی ۔
متعلقہ انتظامیہ نےلاشوں اور زخمیوں کو گوادر کے اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ ایف سی، کوسٹ گارڈ اور لیویز اہلکاروں کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا ہے۔