اگرمیں بھی وزیراعظم ہوتا تو آئی ایم ایف کے پاس جاتا شیخ رشید

دورہ سعودیہ پاکستان کا تاریخی دورہ ہوگا، شیخ رشید

اگر میں بھی وزیراعظم ہوتا تو آئی ایم ایف کے پاس جاتا، شیخ رشید فوٹوفائل

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مجبوری ہے اوراگرمیں بھی وزیراعظم ہوتا تو آئی ایم ایف کے پاس جاتا۔

وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دورہ سعودیہ پاکستان کا تاریخی دورہ ہوگا۔ عمران خان نے ذاتی تعلق سعودی پرنس اورمتحدہ عرب امارات کے سربراہ سے بنائے ہیں، آئی ایم ایف مجبوری ہے، ڈاکو لیٹرے ملک کو لوٹ کرگئے ہیں، عمران خان کو معلوم ہی نہیں تھا کہ کس طرح ملک کو لوٹا، اگر میں بھی وزیراعظم ہوتا تو آئی ایم ایف کے پاس جاتا۔ انہوں نے کہا 40 بندوں کی لائن لگی ہے وہ سب جیل جائیں گے۔


وفاقی وزیر نے کہا تھل ایکسپریس ملتان سے کراچی تک بھی جائے گی، یہ ٹرین مزدوروں نے بنائی ہے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں مزدوروں کو ایک اسکیل دینا ہے، ریلوے پولیس کی تنخواہیں بڑھائیں گے جب کہ قوم سے وعدہ ہے ٹرین سے جال بچھا دیں گے۔

شیخ رشید نے کہا سال میں بیس فریٹ ٹرینیں چلائیں گے،غریب کے لیے پٹری ڈالوں گا کراچی سے پشاور تک ڈبل ٹریک کا فیصلہ ہو جائے اور نالہ لئی بھی بننے جا رہی ہے چودہ سال سے جو کالج رکا ہوا ہے اس ماہ اس کا افتتاح ہو جائے گا۔
Load Next Story