پی ایس ایل 4 کیلیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت17 فروری سے شروع ہوگی

مقررہ مراکز پر25 فروری سے ٹکٹ فروخت کیے جائیں گے، ایک شناختی کارڈ پر 5 ٹکٹ ملیں گے

مقررہ مراکز پر25 فروری سے ٹکٹ فروخت کیے جائیں گے، ایک شناختی کارڈ پر 5 ٹکٹ ملیں گے۔ فوٹو : فائل

پی ایس ایل فور کے میچز کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت 17 فروری سے شروع ہوگی جبکہ مقررہ مراکز پر25 فروری سے ٹکٹ فروخت ہونا شروع ہوجائیں گے۔

ذرائع کے مطابق مقررہ کوریئر سروس ادارے کے تحت آن لائن ٹکٹ 17 فروری سے فوخت ہونا شروع ہوں گے، جبکہ مقررہ ایکسپریس مراکز پر25 فروری سے عوام کو ٹکٹ دستیاب ہوں گے، ایک شخص اپنا قومی شاختی کارڈ دکھا کرزیادہ سے زیادہ 5 ٹکٹس خریدنے کا اہل ہوگا۔


32 ہزار 989 نشستوں والے نیشنل اسٹیڈیم کے لیے ابتدائی4 میچز کے لیے جنرل انکلوژز کے ٹکٹ 500 روپے کی شرح سے دستاب ہوں گے، فرسٹ کلاس ا نکلوژر کے لیے 1000، پریمیر انکلوژر کے لیے 2ہزار جبکہ وی آئی پی انکلوژر کے لیے 3 ہزار روپے کی شرح سے ٹکٹ فروخت کیے جائیں گے، فائنل کے لیے یہ شرح بالترتیب 5سو،2ہزار،4 ہزار اور 8 ہزار روپے ہوگی۔

11 ہزار 238 نشستوں والے جنرل انکلوژرز انتخاب عالم، محمد برادرز، وسیم باری، نسیم الحق اور اقبال قاسم کے نام سے منسوب ہوں گے، ماجد خان، وقار حسین اور آصف اقبال کے ناموں سے قائم فرسٹ کلاس انکلوژرزکے لیے 6 ہزار 323 ٹکٹ دستیاب ہوں گے، 6 ہزار 265 ٹکٹ پریمیر کلاس انکلوژرز کے لیے مختص کیے گئے ہیں جن کو قائد، وسیم اکرم، عمران خان ظہیر عباس کا نام دیا گیا ہے۔

 
Load Next Story