شاہراہوں کے گرد 10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ
درختوں کیلیے 100 ارب چاہئیں، سابق حکومت خزانہ خالی کر گئی، منصوبہ این جی اوز، مخیر افراد کے حوالے کر رہے ہیں، زرتاج گل
حکومت نے شاہراہوں کے گرد 10بلین درخت لگانے کا منصوبہ بنایا ہے تاہم اس سلسلہ میں وزارت مواصلات اور موسمیاتی تبدیلی کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا۔
ایک تقریب میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید اور وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل شریک ہوئے ۔مفاہمتی یادداشت پر دونوں وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے دستخط کیے۔ اس منصوبہ کا نام اپنی شاہراہ رکھا گیا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا کہ اپنی شاہراہ کے منصوبے کا آج سے آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے 10 بلین ٹری سونامی کا خواب دیکھا جس کو پورا کرنے جا رہے ہیں۔
زرتاج گل نے کہاکہ درخت لگانے کے لیے 100 ارب روپے چاہئیں لیکن سابقہ حکومت خزانہ خالی چھوڑ گئی ہے،شاہراہوں کے فٹ پاتھ پر درخت نہیں ۔
دوسری جانب مراد سعید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی وزارت کی جانب سے اسکول اور کالجز میں درخت لگانے کی مہم چلائی جا رہی ہے۔ اپنی شاہراہوں کو سر سبز بنائیں گے۔ اندرون شہروں کی صفائی این ایچ اے کے ذمہ ہو گی۔
انہوں نے کہاکہ میں نے اپنی پچھلی کانفرنس میں سی پیک کا ذکر نہیں کیا،اپوزیشن دو ممالک کے درمیان تعلقات خراب کرنا چاہتی ہے۔ احسن اقبال سے پوچھا تھا کہ ملتان سکھر شاہراہ میں جاوید صادق کی کمپنی میں نہیں لے کر گیا۔ انھوں نے کہاکہ جاوید صادق کمپنی کا ایجنٹ نہیں تھاتوآپ نے جاوید صادق کو وہی ٹھیکہ سونپ دیا۔ جب میں پارلیمنٹ میں بات کرتا ہوں شہباز شریف لابی میں چھپ جاتے ہیں۔