کوئٹہ میں ہزارہ ٹاؤن کے مکینوں نے مبینہ خودکش حملہ آور کو ہلاک کردیا
حملہ آور کے جسم سے بارودی مواد بندھا ہوا تھا جبکہ اس کے قبضے سے دستی بم بھی برآمد ہوئے، پولیس
ہزارہ ٹاؤن کے مکینوں نے خودکش حملے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے مبینہ حملہ آور کو ہلاک کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق افطار سے کچھ دیر قبل ہزارہ ٹاؤن میں اپنی مدد آپ کے تحت سیکیورٹی پر مامور افراد نے ایک مشکوک شخص کو رکنے کی ہدایت کی تاہم ہدایت پر عمل نہ ہونے پر اہل علاقہ نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مشکوک شخص ہلاک ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والا شخص خودکش حملہ آور تھا، جس کے جسم سے نصب دھماکا خیز مواد بندھا ہوا تھا جبکہ اس کے قبضے سے دو دستی بم بھی برآمد ہوئے، خودکش حملہ آور کے جسم سے بندھے بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا گیا ہے۔