بھارتی فوج کی سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ

بھارتی فوج کی فائرنگ کا پاک فوج نے مؤثر جواب دے کر بھارتی بندوقیں خاموش كرادیں، آئی ایس پی آر

بھارتی فوج كی فائرنگ سے کسی جانی نقصان كی اطلاع نہیں ملی، آئی ایس پی آر فوٹو: اے ایف پی/ فائل

بھارتی فوج نے ایک ہی دن میں دوسری بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کی تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے سیالكوٹ کے قریب وركنگ باؤنڈری میں شكر گڑھ سیكٹر پر بلااشتعال فائرنگ كی جس کا پاک فوج نے مؤثر جواب دیا جس سے بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔ آئی ایس پی آر كا كہنا ہے كہ بھارتی فوج كی فائرنگ سے کسی جانی نقصان كی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ آج صبح بھی بھارتی فوج نے راولاکوٹ کے سب سیکٹر نیزہ پیر میں بلااشتعال فائرنگ کرکے ایک پاکستانی فوجی اہلکار کو شہید اور ایک کو زخمی کردیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story