دیپکا پڈوکون کی پرفارمنس عمدہ رہی ہے شاہ رخ خان

کوئی بھی غلط بات کرتے ہوئے شرم محسوس کرتا ہوں،بچوں کیساتھ فلمیں دیکھنا زیادہ پسند نہیں

کوئی بھی غلط بات کرتے ہوئے شرم محسوس کرتا ہوں، بچوں کیساتھ فلمیں دیکھنا زیادہ پسند نہیں۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ نئی فلم میں دیپکا نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ شائقین کو ہمارا یہ انداز بھی پسند آئے گا ۔قبل ازیں انھوں نے بتایا کہ میں کوئی بھی غلط بات کرتے ہوئے شرم محسوس کرتا ہوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ایک اداکار جو اپنے آپ سے آگاہ ہو وہ کبھی بھی ایسی فلم نہیں کرے گا جو اس کی شخصیت پر پوری نہ اتر رہی ہوں۔




انھوں نے کہا کہ خواہ میں کتنا ہی اچھا اداکار کیوں نہ ہوں لیکن میں کوئی بھی ایسا کردار ادا نہیں کرسکوں گا جو میری شخصیت پر پورا نہ اترتا ہو انھوں نے کہا کہ میری پرورش ایک اچھے ماحول میں ہوئی ہے اور میرے والدین نے میری تربیت پر ہمیشہ بہت زور دیا ہے انھوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میں کوئی بھی غلط بات کرتے ہوئے شرم محسوس کرتا ہوں انھوں نے کہا کہ مجھے اپنے بچوں کے ساتھ فلمیں دیکھنا بھی زیادہ پسند نہیں ہے۔
Load Next Story