مقبوضہ کشمیر مظاہرین پر وحشانہ تشدد صحافی سمیت کئی زخمی

بھارتی پولیس کے ہاتھوں زخمی ہونے والی ایک خاتون کے جاں بحق ہونے کے بعد ضلع بڈگام میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔

بھارتی پولیس نے پلوامہ میں احتجاج کرنیوالوں پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ فوٹو:فائل

مقبوضہ کشمیر کے قصبے پلوامہ میں بھارتی پولیس کی طرف سے پرامن احتجاجی مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں ایک صحافی سمیت کم از کم 4 افراد زخمی ہو گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے پلوامہ میں نمازیوں پر تشدد، قرآن پاک کی بے حرمتی اور مظاہرین کے قتل کے گول میں پیش آنے والے حالیہ المناک واقعے کے خلاف احتجاج کرنے والے افراد کو منتشر کرنے کیلیے شدید لاٹھی چارج کیا اورآنسو گیس کے گولے پھینکے جس سے ایک مقامی صحافی محمد اشرف سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے متعدد افراد کو گرفتارکرلیا۔ ادھرمقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس کے ہاتھوں زخمی ہونے والی ایک خاتون کے جاں بحق ہونے کے بعد ضلع بڈگام میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ۔




دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کشمیریوں پرزور دیا ہے کہ وہ بھارت اوراس کی کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری مظالم کے خلاف اپنی صفوں میں اتحاد واتفاق کو مضبوط بنائیں۔فرقہ وارانہ تصادم سے بھارت کواپنے مذموم مقاصد کی تکمیل میں مدد ملتی ہے،کشمیری اپنی صفوں میں اتفاق کو مضبوط بنائیں۔ بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ پتھراؤ مزاحمت کی علامت ہے اور جذبہ آزادی سے سرشارکشمیری نوجوانوں کواس کے لیے پیسوں کی ضرورت نہیں ہے۔
Load Next Story