الطاف حسین مظلوم طبقے کے حقوق کی بحالی کیلیے کوشاں ہیں
پی پی کے کارکنان کی متحدہ میں شمولیت کا اعلان، ایم کیو ایم شعبہ اقلیتی امور کا خیر مقدم
متحدہ قومی موومنٹ گڈاپ ٹائون یو سی 5 سو نگل میں ایک اجلا س ہوا جس میں شعبہ اقلیتی امو ر کے جوائنٹ انچارج پطرس یوسف نے اظہارِ خیال کیا، اس موقع پر ایم کیوایم شعبہ اقلیتی امور کمیٹی کے اراکین عا ر ف بھٹی اور نو ید ملک کے علاوہ یوسی کے ذمے داران و کارکنان سمیت علاقے کے معززین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اجلاس کے شرکا سے پطرس یوسف نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک الطا ف حسین حق وسچ کی زند ہ مثال ہیں جن کی سچی قیادت کی بدولت ملک بھر کے مظلو م ومحکو م عوا م میں شعور پیداہوا بلکہ غریب ومتوسط طبقے کو اپنے مفادات کی بھینٹ چڑھانے والے نام نہادسیاسی رہنما ئوں کے اصل چہرے بھی بے نقاب ہوئے ہیں، انھوں نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین واحد لیڈرہیں جنھو ں نے ہمیشہ ملک کو درپیش مسائل وخطرات کی پیشگی نشاندہی کی اوراربا ب اختیا ر کو ان مسائل کے حل پیش کیے۔
انھوںنے کہاکہ قائد تحریک مظلو م ومتوسط طبقے کے حقوق کی بحا لی کیلیے کوشاں ہیں اورملک کے 98فیصدعوام کو مراعا ت یا فتہ طبقے سے نجا ت دلا نے کی عملی جدوجہد کررہے ہیں،اجلاس سے ایم کیوایم شعبہ اقلیتی امور کمیٹی کے اراکین عارف بھٹی اور نو ید ملک نے بھی اظہار ِ خیال کیا، بعدازاں اجلاس میں شریک گڈاپ ٹائون سے تعلق رکھنے والے پی پی پی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا جس پر ایم کیوایم شعبہ اقلیتی امور کمیٹی کے جوائنٹ انچارج نے ان کا خیر مقد م کیا اور انھیں ایم کیوایم میں شامل ہونے پر مبار کباد پیش کی۔