حکومت اور اپوزیشن میں نیب قوانین میں ترامیم پر ڈیڈ لاک برقرار

حکومت ضمانت دینے یا نہ دینے کا اختیار ٹرائل کورٹ کو دینا چاہتی ہے، مجوزہ مسودہ

حکومت ضمانت دینے یا نہ دینے کا اختیار ٹرائل کورٹ کو دینا چاہتی ہے، مجوزہ مسودہ۔ فوٹو:فائل

MULTAN:
نیب قوانین میں ترامیم پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اب بھی ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں نیب قوانین میں ترامیم پر آخری بیٹھک کو ایک ماہ سے زائد کا وقت گزر گیا ہے جب کہ وزارت قانون کا کہنا ہے کہ نیب قوانین میں ترامیم کا مسودہ تیار ہے۔


مجوزہ مسودہ کے مطابق حکومت ضمانت دینے یا نہ دینے کا اختیار ٹرائل کورٹ کو دینا چاہتی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پلی بارگین کے قانون میں بھی حکومت ترمیم کرنا چاہتی ہے، نیب کو صرف میگا کرپشن کیسز پر کارروائی کی اجازت ہوگی جب کہ کاروباری شخصیات جن کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں وہ نیب کے زمرے میں نہیں آئیں گے۔

دوسری جانب وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ حکومت کا چیئرمین نیب پر مکمل اعتماد ہے، عبدالعلیم خان کی گرفتاری کے بعد بھی حکومت نیب کے اختیارات کم نہیں کرنا چاہتی، نیب مکمل آزاد ہے،حکومت نیب کے معاملات میں کبھی مداخلت نہیں کرے گی۔
Load Next Story