پی ایس ایل نے میرے لئے انٹرنیشنل کرکٹ کا دروازہ کھولا شاہین آفریدی
گزشتہ سیزن میں 4 رنز دیکر ملتان سلطانز کی 5 وکٹیں حاصل کیں تو ہیڈ کوچ متاثر ہوئے، شاہین آفریدی
ISLAMABAD:
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل نے میرے لئے انٹرنیشنل کرکٹ کا دروازہ کھول دیا۔
قومی ٹیم کے لیفٹ آرم پیسر کا کہنا ہے کہ فرسٹ کلاس کیریئر کے آغاز سے پی ایس ایل میں 5 وکٹوں کی عمدہ کارکردگی تک سخت محنت کی، بڑے بھائی کے مشورے اور والدین کی دعائیں کام آئیں اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی موقع پانے میں کامیاب ہو گیا۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اپنی صلاحیتوں اور محنت پر یقین تھا لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کا دروازہ پی ایس ایل نے کھولا، گزشتہ سیزن میں 4 رنز دیکر ملتان سلطانز کی 5 وکٹیں حاصل کیں تو ہیڈ کوچ مکی آرتھر بڑے متاثر ہوئے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف کراچی میں ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل قومی ٹیم کے ٹریننگ سیشنز میں شرکت کیلئے بلا لیا، اس وقت یہ اندازہ نہیں تھا کہ اتنی جلدی ٹیسٹ ڈیبیو کا موقع بھی مل جائے گا۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ میری کامیابی میں بھائی ریاض آفریدی کا اہم کردار ہے، انہوں نے بہتر بولنگ اور مثبت ذہن کے ساتھ پرفارم کرنے کیلئے بھرپور رہنمائی کی۔ دوسری جانب پیسر کے بھائی ریاض آفریدی کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ صرف 8 سال کی عمر میں میرے پیڈز، گلوز اور ہیلمٹ پہن کر میدان میں جانے کیلئے اصرار کرتے تھے، میرے والد صاحب کی خواہش تھی کہ شاہین آفریدی نامور آل رائونڈر شاہد آفریدی کی وکٹ حاصل کریں جو پی ایس ایل تھری میں پوری ہو گئی۔
یاد رہے کہ لاہور قلندر کے پیسر شاہین آفریدی نے کراچی کنگز کی جانب سے کھیلنے والے شاہد آفریدی کی وکٹ اڑائی لیکن سینئر کا احترام کرتے ہوئے جشن منانے سے گریز کیا تھا۔