عراق میں خودکش بم دھماکے میں 9 کرد پولیس اہلکار ہلاک

خود کش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی پولیس اہلکاروں کے قافلے کی تین گاڑیوں کے نزدیک پھاڑ دی۔

خود کش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی پولیس اہلکاروں کے قافلے کی تین گاڑیوں کے نزدیک پھاڑ دی۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

عراق کے شمال میں واقع شہر تزخورماتو میں خودکش بم دھماکے میں 9 کرد پولیس اہلکار ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔


علاقائی حکام نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ خود کش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی پولیس اہلکاروں کے قافلے کی تین گاڑیوں کے نزدیک پھاڑ دی جس کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکار ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔ پولیس اور ڈاکٹرز کی جانب سے خودکش دھماکے میں ہلاکتوں کی تصدیق کر دی گئی۔

عراق میں جاری دہشت گردوی اور فرقہ ورانہ فسادات میں محض جولائی کے ماہ میں 730 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story