رنویرعالیہ کی فلم ’’گلی بوائے‘‘ کو بڑا جھٹکا

فلم لیک ہونے کا اثر بزنس پر پڑتا ہے اور پروڈیوسرز کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے

فلم کی آن لائن لیک کا اثر اس کے بزنس پر پڑے گا فوٹوفائل

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم ریلیز کے ایک روز بعد ہی آن لائن لیک ہوگئی جس کے باعث فلم کو کروڑوں کے نقصان کا خدشہ ہے۔

فلم ''گلی بوائے'' کا انتظار شائقین بے چینی سے کررہے تھے جب کہ ریلیزسے قبل فلم کی خوب تشہیربھی کی گئی تھی جس کے باعث بھارتی تجزیہ نگاروں نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلم باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگی تاہم فلموں کوآن لائن لیک کرنے کے حوالے سے بدنام اورمتنازع ویب سائٹ تمل روکرز نے ''گلی بوائے'' کو آن لائن لیک کرکے سب کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

''گلی بوائے'' تمل روکرزویب سائٹ پرموجود ہے جہاں سے اس کا پائریٹیڈ ورژن با آسانی ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ تمل روکرزنے کسی فلم کو آن لائن لیک کیا ہو بلکہ اس سے قبل فلم ''2.0''، ''سمبا''، ''ٹھگ آف ہندوستان'' سمیت متعدد فلمیں اس غیر قانونی ویب سائٹ کے ذریعے ریلیز کے پہلے روز یا ایک روز بعد ہی لیک ہوگئی تھیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رجنی کانت بھی ہیکرزکے آگے بے بس


ویب سائٹ تمل روکرزپرفلمیں لیک کرنے کے لیے کئی بارپابندی بھی لگائی گئی ہے لیکن جب بھی کوئی نئی فلم ریلیز ہوتی ہے یہ ویب سائٹ مختلف پروکسی سرورسے فلم کو آن لائن لیک کردیتی ہے۔ اس ویب سائٹ نے بھارتی پروڈیوسرز کو طویل عرصہ سے پریشان کیا ہوا ہے کیونکہ فلمیں غیر قانونی طور پر لیک ہونے کا اثر فلم کے بزنس پر پڑتا ہے اور پروڈیوسرز کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑتاہے، لہٰذا بھارتی پروڈیوسرز کافی عرصہ سے تمل روکرز انتظامیہ کے خلاف ایکشن میں ہیں۔ ''گلی بوائے'' کی آن لائن لیک کے بعد اس کا اثر بھی فلم کے بزنس پر پڑے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: 'سمبا' ریلیزکے چند گھنٹوں بعد ہی آن لائن لیک

واضح رہے کہ فلمی تجزیہ نگار ترن آدرش نے رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم ''گلی بوائے'' کو بہترین قرار دیتے ہوئے اسے 5 میں سے 4 اسٹارز دئیے تھے جب کہ اسے ہدایت کارہ زویا اختر کے کیریئر کی بہترین فلم قراردیاتھا۔ جب کہ ایک اور تجزیہ نگار گریش جوہر نے فلم کے پہلے دن کے بزنس کے بارے میں پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم ریلیز کے پہلے روز15 کروڑ کا بزنس کرسکتی ہے جب کہ آنے والے دنوں میں اس کے بزنس میں مزید اضافہ ہوگا۔

Load Next Story