شہباز شریف سرخرو ہوگئے مجھے بھی انصاف کی توقع ہے نواز شریف
ملک و قوم کی خدمت کرنے والوں کو ہی آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، سابق وزیراعظم
سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی خدمت کرنے والوں کو ہی آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، شہباز شریف سرخرو ہو کر باہر آگئے اور مجھے بھی عدالت سے انصاف کی توقع ہے۔
علاج کیلئے جیل سے جناح اسپتال منتقلی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا کہ مجھے یہ اطمینان ہے کہ عوام کے سامنے سرخرو ہوں، جیت ہمیشہ حق اور سچ کی ہی ہوتی ہے، ملک و قوم کی خدمت کرنے والوں کو ہی آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کوجیل سے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا
شہباز شریف کی ضمانت منظور ہونے پر نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف سرخرو ہو کر باہر آئے اور مجھے بھی عدالت سے انصاف کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ کوٹ لکھپت جیل لاہور میں طبی معائنے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔