بدین ماہ رمضان میں بھی شراب کی کھلے عام فروخت
نوجوانوں کا نشے میں دھت ہوکر کاروباری مراکز پر ہلڑ بازی معمول بن گیا
بدین شہر میں رمضان کے مہینے میں بھی شراب کی کھلے عام فروخت جاری ۔
تفصیلات کے مطابق بدین کے روڈ گولارچی پر واقع شراب کی بھٹی سے رمضان کے مقدس مہینے میں بھی شراب کھلے عام سپلائی کی جارہی ہے اور پورے شہر میں فروخت کی جاتی ہیں۔
شراب کے نشے میں دھت افراد کا کاروباری مراکز پر خواتین کو تنگ کرنا روز کا معمول بن چکا ہے، پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ عوام نے بدین کے ڈی سی او سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے۔