سانحہ پارا چنار کیخلاف شیعہ علما کونسل کی احتجاجی ریلی
دہشت گردی کے خاتمے کیلیے فوجی آپریشن اور ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے،مولانا آغا قمبرانی.
لاہور:
سانحہ پارہ چنار کے خلاف شیعہ علماء کونسل کی جانب سے اولڈ کیمپس سے پریس کلب تک احتجاجی ریلیاور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں شریک افراد بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے پارہ چنارمیں خودکش حملہ کرنے والوں کے خلاف شدید نعرے لگارہے تھے۔
اس موقع پر مولانا آغا محمد قمبرانی ، مصطفیٰ حیدری ودیگر نے سانحہ پارہ چنار کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت اہل تشیع افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک طرف مقدس مقامات پر حملہ کرکے مسلمانوںکی دل آزاری کی جارہی ہے تو دوسری جانب یہود و ہنود دہشت گردی کرکے نسل کشی کی جارہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے دہشت گردی کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے کے بجائے صرف دعوے کیے جارہے ہیں۔ اس موقع پر پیش کی جانے والی قراردادوں کو متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوجی آپریشن کیا جائے سانحہ پارا چنار میں ملوث تنظیم کے سرپرستوں کو گرفتار کیا جائے۔